اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپروٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر لاریجانی نے بغداد میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق، علاقے کے اہم ملک کی حیثیت سے قیام امن اور پیشرفت میں اہم کردار کا حامل ہے تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون کا مزید سنجیدگی سے جائزہ لیا جانا چاہئے۔
ڈاکٹرلاریجانی نے پارلیمان سمیت مختلف میدانوں میں ایران و عراق کے تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندگروہ اور بعض ممالک نے جن کی عراق کے حالات پر ضروری توجہ نہيں تھی، عراق میں بحران پیدا کرنے میں کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ عراق انتہاپسندانہ دہشتگردی کا شکار ہوا ہے جو عراقی عوام کی بھلائي نہيں چاہتی اور کسی بھی نسل وگروہ پر رحم نہيں کرتی اور اسی بنا پر تہران ، دہشتگردوں کے مقابلے کے لئے بغداد کی مدد کی درخواست کا مثبت جواب دینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج بغداد پہنچے ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے دورہ عراق کا آغاز نجف اشرف سے کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲